ملکی ترقی کیلئے ذاتی مفادات کو قربان کرنا ہو گا :نور العین

 ملکی ترقی کیلئے ذاتی مفادات کو قربان کرنا ہو گا :نور العین

پاکستان اﷲ تعالیٰ کی عظیم نعمت ،ترقی و خوشحالی مشترکہ ذمہ داری:کاشان بٹ

گجرات(سٹی رپورٹر)یومِ آزادی کے موقع پر واسا ہیڈ آفس میں پروقار تقریب، ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا ،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن، فنانس اینڈ ریونیو واسا ڈاکٹر افضال افضل، ایس ڈی اوامیر بٹ، علی حسن، اسد ملک سمیت واسا گجرات کے دیگر افسر ، انجینئرز اور عملہ بھی موجود تھے ، سید اکرام شاہ نے پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا یومِ آزادی ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے ،پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی ذمہ داریوں کو ترجیح دینا ہوگی، کاشان حفیظ بٹ کا کہنا تھا پاکستان اﷲ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اور اس کی ترقی و خوشحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...