حویلی حامد ناصر چٹھہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح
صاف ستھر ے پانی سے شہری کئی موذی بیماریوں سے بچ سکیں گے :سابق سپیکر
احمد نگر چٹھہ(نمائندہ دنیا )حویلی حامد ناصر چٹھہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا ، اس موقع پر شہری بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی حامدناصر چٹھہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ احمد نگر میں شہریوں کی سہولت کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ ایک نعمت سے کم نہیں، صاف ستھر ے پانی سے شہری کئی موذی بیماریوں سے بچ سکیں گے ، عوام کی سہولت کیلئے ہیوی قسم کا واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوانے پر خالد حسین مغل کی کاوش کو سراہتے ہیں جسکی بدولت ہزاروں افراد صاف پانی سے مستفید ہو سکیں گے ۔ اس موقع پر را ئو ساجد حسین ،عارف ناز وریاہ،لالہ عرفان ،کلیم اللہ خاں باری،ڈاکٹر عبدالرشید،سید آصف شاہ،ناصر چٹھہ،سید علی فرحان بخاری،نصر کلیار،رائو عارف ،ندیم مغل،حاجی تنویر ،منصور حیدر سمیت علاقہ بھر سے متعدد افراد موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments