گجرات سے تبادلہ ،ڈی پی او اختر فاروق نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

گجرات سے تبادلہ ،ڈی پی او اختر  فاروق نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

گجرات (سٹی رپورٹر،نامہ نگار )گجرات سے تبادلہ ہونے پر ڈی پی او اختر فاروق نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا،

اس موقع پر ڈی پی او کمپلیکس میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس پی انویسٹی گیشن حافظ امتیاز احمد، ڈی ایس پی صاحبان، انچارج برانچز اور دیگر پولیس افسر وں نے شرکت کی۔افسر وں نے اختر فاروق کو گلدستے پیش کئے اور پرتپاک انداز میں الوداع کیا۔ اختر فاروق نے کہا کہ ضلع گجرات میں تعیناتی کا دورانیہ ہمیشہ یاد رہے گا ،گجرات کے عوام نے بے پناہ محبت اور خلوص دیا جسے وہ ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...