تحصیل نوشہرہ ورکاں میں40ہزار پودے لگانے کا ہدف
شاہراہوں کے کناروں،پارکوں،گراؤنڈز، اداروں میں پودے لگائے جائینگے
تتلے عالی(نامہ نگار )شجر کاری مہم کے تحت تحصیل بھر میں40ہزار پھل دار،سایہ دار پودے لگانے کا ہدف مقرر،سرکاری اداروں کو مفت پودے بھی فراہم کئے جائیں گے ۔ محکمہ جنگلات کی جانب سے تحصیل نوشہرہ ورکاں میں شجر کاری کی دو سکیموں کے تحت مختلف شاہراہوں کے کناروں، پارکوں،گراؤنڈز،سرکاری اداروں میں جامن، شہوت، ارجن، کیکر،شیشم ، نیم، ویلو،سکھ چین، بوتل برش وغیرہ کے 40ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ان میں سے 25ہزار پود ے لگا دئیے گئے ہیں ، محکمہ جنگلات کی جانب سے گورنمنٹ اداروں کو سرکاری نرسریوں سے مختلف اقسام کے پھل دار وسایہ دار پودے مفت فراہم کرنے کی بھی منظوری دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments