تتلے عالی:ماں اور بہن کے اغوا کی جھوٹی اطلاع دینے والے پر مقدمہ
تتلے عالی(نامہ نگار )اغوا برائے تاوان کی جھوٹی اطلاع دینے والے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
فیصل کالونی کے رہائشی خاور نے ریسکیو15پر کال کی کہ اس کی والدہ مارتھا بی بی اور بہن روت کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ،اغواء کار دونوں کی رہائی کیلئے 5لاکھ روپے تاوان مانگ رہے ہیں۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی لیکن اغوا کی تصدیق نہ ہو سکی جس پر پولیس کی مدعیت میں خاور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments