حاجی خالد پرویز کے ڈیرے پر جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب
راہوالی (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے ممبر کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 6حاجی خالد پرویز کے ڈیرہ بلو ہاؤس میں جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شعیب الطاف چیمہ مہمانِ خصوصی تھے ۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کی قیادت میں مسلم لیگ نے ہندوستان کی کانگریس جماعت کا مقابلہ کرکے پوری مسلمان قوم کو ایک پرچم تلے اکٹھا کیا اور تحریک پاکستان کو کامیاب بنا کر پیارا ملک پاکستان حاصل کرلیا۔تقریب کے اختتام پر آزادی کیک کاٹا گیا اور خصوصی لنگر کا بھی انتظام کیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments