ڈسکہ سمبڑیال روڈ پر نالے کیلئے کھدائی حادثات کا با عث
7میٹر تک کھدائی بارش کے پانی سے بھر گئی ،نوجوان گرکر شدید زخمی
موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ میں سمبڑیال روڈ پر نالے کی تعمیر کیلئے کی گئی کھدائی میں شہری گر کر زخمی ہونے لگے ، سمبڑیال روڈ ڈسکہ پر موسم برسات شروع ہونے سے قبل د کانوں کے آگے نالے کی تعمیر کیلئے 6سے 7میٹر گہرائی میں کھدائی کردی گئی اور دوسرے دن بارشیں شروع ہوگئیں اور کھدائی پانی سے بھر گئی اور متعدد موٹرسائیکل سوار اور راہ گیر گر کر زخمی ہوکر ہسپتالوں میں پہنچ گئے ،کئی دن گزرنے کے باوجود سمبڑیال روڈ ڈسکہ پر نالے کی تعمیر نہیں کی گئی اور شہری گر کرزخمی ہورہے ہیں گزشتہ روز بھی ڈسکہ کا نوجوان عبداﷲ سمبڑیال روڈ ڈسکہ پرو اقع نجی بینک کے سامنے د کان سے سامان لینے جانے لگاکہ اچانک کھدائی میں گر کرزخمی ہوگیا۔ شہریوں نے زخمی کو نکالا او ر طبی امدادکیلئے ہسپتال پہنچادیا۔ دکانداروں اور علاقہ مکینوں نے بتایاکہ ایسے واقعات روزانہ ہورہے ہیں مگر انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ، وزیراعلیٰ پنجاب ’کمشنر گوجرانوالہ ’ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر نوٹس لیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments