امن وامان کیلئے تمام وسائل استعمال کرینگے :ڈی پی او گجرات
فیصل شہزاد نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، پولیس لائنز میں یادگارِ شہدا پر حاضری
گجرات (نامہ نگار‘سٹی رپورٹر)نئے تعینات ہونیوالے ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پر فرائض کی انجام دہی شروع کر دی۔ڈی پی او فیصل شہزاد کی پولیس لائنز آمد پر ایس پی انویسٹی گیشن حافظ امتیاز احمد نے پولیس افسر وں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈی پی او کو سلامی پیش کی۔بعد ازاں ڈی پی او گجرات نے پولیس لائنز میں قائم یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا کہ شہدا پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، جنہوں نے وطن عزیز اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہدا کی لازوال قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور پولیس فورس کے حوصلے و عزم کو ہمیشہ بلند رکھتی ہیں۔ڈی پی او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے اور شہریوں کو بہترین پولیس سروسز کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments