سیالکوٹ 103:ملی میٹر بارش ، نشیبی علاقوں میں پانی جمع

سیالکوٹ 103:ملی میٹر بارش ، نشیبی علاقوں میں پانی جمع

نکاسی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور واسا اہلکار شدید بارش کے دوران متحرک رہے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو بارشی پانی سے فوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور واسا اہلکار شدید بارش کے دوران مسلسل متحرک رہے ۔ رات ایک بجے سے شروع ہونے والی شدید بارش کے دوران واسا کا فیلڈ سٹاف مسلسل فیلڈ میں موجود رہا اور نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی فوری نکاسی کا عمل جاری رکھا گیا۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں اوسطاً 103 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بعض علاقوں میں بارش کی مقدار 172 ملی میٹر تک پہنچ گئی۔

بیشتر نشیبی علاقوں سے بارش کے دوران ہی پانی کی نکاسی کا عمل جاری رکھا گیا اور واسا کی ٹیموں نے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے نکاسی آب کو یقینی بنایا۔ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے بتایا کہ بارش صبح 6 بج کر 20 منٹ پر ختم ہوئی جس کے بعد واسا کی ٹیموں نے مزید تیزی سے نکاسی آب کا آپریشن جاری رکھا اور تقریباً سوا سے ڈیڑھ گھنٹے کے دوران شہر کے 18نشیبی علاقوں میں سے 16علاقوں سے بارشی پانی کی نکاسی ممکن بنائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...