قادیانی سازشوں میں مصروف ‘مقابلہ کرنا ہوگا :زاہد الراشدی
3ستمبر کو حافظ آباد اور 7ستمبر کو لاہور میں ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کرینگے
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )پاکستان شریعت کونسل کے مرکزی امیر مولانا زاہدالراشدی نے کہا ہے کہ قادیانی آئین سے بغاوت کئے ہوئے ہیں، وہ اپنا غیر مسلم کا سٹیٹس تسلیم کرنے سے انکاری ہیں اور اس ترمیم کے خاتمہ کیلئے بین الاقوامی لابیوں، سیکولر طبقات اور قادیانیت نوازوں کو ساتھ ملا کر مسلسل سازشوں میں مصروف ہیں،ان سازشوں کو ناکام بنانا بہت ضروری ہے ، 1974 کی ترامیم کے بعد یہ سمجھا جا رہا تھا کہ مسئلہ ختم ہوگیا مگر یہ مسئلہ نئی شکل میں آ کھڑا ہوا ہے ، عام مسلمانوں کو ان سازشوں سے آگاہ کرنے کیلئے ختم نبوت کانفرنسیں، اجتماعات، دروس، کورس اور ریلیاں ناگزیر ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز ختم نبوت ہاشمی کالونی گوجرانوالہ میں منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں شہر بھر کے علما کرام کی بڑی تعداد اور لاہور اور حافظ آباد سے رابطہ کمیٹی کے ارکان نے خطاب کیا۔ اجلاس میں 3ستمبر کو حافظ آباد اور 7ستمبر کو لاہور میں ہونیوالی ختم نبوت کانفرنسوں میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا گیا اور ختم نبوت رابطہ کمیٹی اور ختم نبوت میڈیا کمیٹی کو بحال کرتے ہوئے فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments