میاں سعید تمام عمر عوام کی خدمت کر تے رہے :اظہر ڈار

میاں سعید تمام عمر عوام کی خدمت کر تے رہے :اظہر ڈار

دنیا سے جانیوالے ہماری دعاؤں کے محتاج ہوتے ہیں:امین چشتی ، عطاا لمصطفیٰ

راہوالی (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )مستقل مزاجی سے اپنے نظریات پر قائم رہ کر خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہوکر علاقہ کے عوام کی خدمت کیلئے زندگی گزارنے والے کیلئے علاقہ کے عوام اس کی بخشش کی دعائیں کرتے رہتے ہیں جبکہ دنیا سے جانے والے ہماری دعاؤں کے محتاج ہوتے ہیں ، اولاد کو رزق حلال کھلانے والے سے اﷲ اور اس کا رسول ؐ راضی ہوکر اس کو جنت کی بشارت دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری یونین کونسل عنصر سعید، میاں عمر سعید کے والد پیپلزپارٹی کے ڈویژنل نائب صدر سعید احمد مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے جامعہ مسجد توکلیہ محلہ شریف فارم میں منعقد ہونے والی قل شریف کی محفل سے پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے نائب صدر اظہر حسن ڈار، علامہ امین چشتی، علامہ عطا المصطفی جمیل و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ مرحوم میاں سعید احمد نے ساری زندگی پیپلزپارٹی سے نظریاتی وابستگی قائم رکھتے ہوئے علاقہ کے عوام کی خدمت میں گزاری ، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ضلعی و مقامی رہنما سٹی سیکرٹری خالد باجوہ، ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری، ضلعی ایڈیشنل نائب صدر جاوید وڑائچ و دیگر بھی موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...