پاکستانی تاجر ،سرمایہ کار ٹیلنٹ میں کم نہیں :شفقت محمود
دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی،نوجوان نئی ٹیکنالوجی کو اپنائیں:تقریب سے خطاب
گجرات(سٹی رپورٹر )پاکستان قونصلیٹ کی ڈپٹی قونصل جنرل فارینہ ارشد نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں محنت کش پاکستانی اپنے اخلاق وکردار سے ملک کا مثبت امیج اجاگر کریں اور نہ صرف ملکی معیشت میں ترسیلات زر کو بنیاد بنائیں بلکہ مقامی قوانین کی پابندی کریں ۔وہ پاکستان انوسٹرز فورم اور پاکستان قومی یکجہتی فورم کی مشترکہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔پاکستان انوسٹرز فورم کے چیئرمین شفقت محمود نے قومی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کے کسی بھی کونے میں ہم ہوں ،ہماری ایک ہی شناخت ہے اور وہ ہے پاکستانی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف حکومت پاکستان کا نہیں ہم سب کا ہے ،دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے ہمیں چا ہیے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی بدلیں اور نوجوان اپنی محنت دیانت سے آگے بڑھیں، نئی ٹیکنالوجی کو اپنائیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کو صرف زرمبادلہ نہ بھیجیں بلکہ اپنا کاروبار بھی شروع کریں، پاکستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں پاکستانی تاجر، سرمایہ کار اپنے ٹیلنٹ میں کسی دوسری قوم سے کم نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments