گجرات :ربیع الاول کے جلوسوں کے روٹ کلیئر کرنیکی ہدایت
اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ‘مذہبی پروگرامز کے انعقاد کیلئے انتظامات کا جائزہ
جلالپور جٹاں،گجرات(نامہ نگار،سٹی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر گجرات/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں عبدالقدیر زرکون نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گجرات سہیل خان مندوخیل اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں نوید اشرف وڑائچ کے ہمراہ میونسپل کمیٹی آفس میں مذہبی شخصیات کے ساتھ 12 ربیع الاول کی تقریبات کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کیا۔
اجلاس میں 12 ربیع الاول کے موقع پر جلوس اور دیگر مذہبی پروگرامز کے پرامن اور بلا تعطل انعقاد کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر جلوس کے روٹس کی صفائی، کلیئرنس اور مرمت، جامع صفائی ستھرائی کے انتظامات اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔انتظامیہ نے مذہبی شخصیات کو یقین دہانی کرائی کہ 12 ربیع الاول کی تقریبات کے دوران شہریوں اور شرکا کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ فرائض انجام دیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments