فضائی آلودگی میں کمی کیلئے زیادہ درخت لگانا ناگزیر :کمشنر

فضائی آلودگی میں کمی کیلئے زیادہ درخت لگانا ناگزیر :کمشنر

گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں طلبہ نے بیک وقت ایک ہزار پودے لگا ئے

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)جشن آزادی شجر کاری مہم اور وزیراعلیٰ پنجاب پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم کے تحت گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں شاندار شجرکاری سرگرمی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایک ہزار طلبا نے بیک وقت ایک ہزار پھلدار پودے لگائے ۔ اس موقع پر یومِ آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے شجرکاری مہم میں شرکت کرتے ہوئے طلبا کے ہمراہ پودے لگائے اور شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر کمشنر محمد علی نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات اور فضائی آلودگی میں کمی کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہونے کے ساتھ ساتھ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری بھی ہے ۔ جشن آزادی کو شجرکاری سے منانے کا مقصد وطن سے محبت کے جذبے کو اجاگر کرنے کیساتھ ساتھ ماحول دوست اور سرسبز پاکستان کے قیام کا پیغام دینا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ جنگلات کی جانب سے سکولوں کو مفت پودے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ تاکہ دستیاب جگہوں پر زیادہ سے زیادہ شجرکاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...