بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ ، کاروبار متاثر

 بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ ، کاروبار متاثر

دن کیساتھ ساتھ رات کے اوقات میں گھنٹوں بجلی بند رہنے سے بچوں ، بزرگوں اور خواتین کو مشکلات ،وولٹیج کی کمی بیشی سے برقی آلات جلنے کا خدشہ

ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گردونواح میں گرمی اور شدید حبس کے ساتھ ہی بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ، خصوصاً رات کے اوقات میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے سے بچے ، بوڑھے اور خواتین شدید اذیت کا شکار ہیں، تفصیلات کے مطابق بعض علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کے با عث شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، مارکیٹوں میں کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دن بھر کڑی دھوپ میں مزدوری کرنے کے بعد رات کو بھی بجلی غائب رہتی ہے جس سے نیند پوری نہ ہونے کے باعث لوگوں کی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔ اس کے علاوہ آئے روز فیڈر مینٹی ننس کے نام پر پرمٹ لے کر دن بھر بجلی بند رکھی جاتی ہے جس سے کاروباری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اور وولٹیج کے اتار چڑھاؤ سے قیمتی برقی آلات جلنے کا خدشہ ہے ۔ شہریوں نے گیپکوکے اعلیٰ حکام سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...