ریلوے پھاٹکوں کیساتھ پیدل گزرگا ہوں پر گڑھے ٹھیک نہ ہو سکے ، ریڑھی بانو ں کا قبضہ
ٹرین کی آمدورفت کے وقت 5 منٹ قبل پھاٹک بند ،تجاوزات کے با عث پیدل چلنے والوں کیلئے راستہ ختم ہو کر رہ گیا ،رش کے با عث جیب کترے شہریوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے لگے
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ریلوے پھاٹکوں کیساتھ پید ل چلنے والوں کیلئے بنی گزرگاہوں کے گڑھے ٹھیک نہ ہوسکے ،بارشوں کے باعث کھڈوں کے ساتھ ساتھ سڑک بھی خراب ہونے لگی جو کسی بڑ ے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ ٹرین کی آمدورفت کے وقت 5منٹ قبل پھاٹک بند کر دیئے جاتے ہیں ،ان پھاٹکوں کیساتھ پیدل چلنے والوں کے راستے بنائے گئے گئے ہیں جو پیدل گزر کر پھاٹک کراس کرتے ہیں ،ان پھاٹکوں کیساتھ چرخیاں لگی ہوئی ہیں جس سے لوگ مشکل سے گزرتے ہیں ،ان چرخیوں کے نیچے گڑھے بنے ہوئے ہیں جو کسی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔
حالیہ مون سون بارشوں کے باعث گڑھوں کے ساتھ ساتھ سڑک بھی خراب ہو رہی ہے ۔ریڑھی بانوں نے پھاٹک کے ساتھ قبضہ جما رکھا ہے جس کے وجہ سے پیدل چلنے والوں کیلئے راستہ ختم ہو کر رہ گیا ۔پھاٹک بند ہونے پر مرد وخواتین کی بڑی تعداد بڑی مشکل اور تنگ ہوکر اس جگہ سے گزرتی ہے جس کی وجہ سے یہاں رش بڑھ جاتا ہے جس کا جیب کترے فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کر جاتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments