محکمہ تحفظ ماحولیات کی صنعتکاروں کو تعاون کی یقین دہانی
چیمبر ممنوعہ ایندھن استعمال کرنیوالے قانون شکنوں کا ساتھ نہیں دیگا :اخلاق بٹ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی دعوت پر ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی گوجرانوالہ عمران میو نے چیمبر کا دورہ کیا اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل، بالخصوص سموگ، ماحولیاتی قوانین اور ایندھن کے استعمال سے متعلق خدشات پراجلاس میں شرکت کی۔ صدر گوجرانوالہ چیمبر نے کہا کہ اس وقت تاجر برادری اور صنعتکاروں میں بغیر کسی نوٹس کے اچانک کارروائیوں کی وجہ سے تشویش کی فضا قائم ہے ،انہوں نے تجویز دی کہ اگر غلطی سے کوئی ایسا ایندھن ممنوعہ فہرست میں شامل ہو گیا ہے جو انڈسٹری کی ضرورت ہے تو ای پی اے چیمبر کے ساتھ بیٹھ کر اس کا جائزہ لے تاکہ پیداوری لاگت متوازن رہے۔
سابق صدر اخلاق احمد بٹ نے واضح کیا کہ چیمبر ممنوعہ ایندھن کا استعمال کرنے والے قانون شکنوں کا ساتھ نہیں دے گا تاہم بلاجواز ہراسانی اور فیکٹریوں میں غیر قانونی داخلے کو روکا جائے ، اگر صنعتیں بند ہو گئیں تو پورا معاشی نظام مفلوج ہو جائے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے عمران میو نے چیمبر قیادت کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ محکمے کا مقصد انڈسٹری کو نقصان پہنچانا یا بند کرنا ہرگز نہیں، اسی لئے چارج سنبھالتے ہی پہلے سے سیل کی گئی فیکٹریوں کو کام کی اجازت دی گئی ہے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ تر فوکس ایندھن کے بجائے دھویں کی روک تھام پر ہے ، اگر صنعتکار چمنی پر کیمرے نصب کر کے ای پی اے کو رسائی دے دیں تو عملہ فیکٹری میں داخل نہیں ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments