ڈسکہ :بارش کے پانی سے جی ٹی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

 ڈسکہ :بارش کے پانی سے جی ٹی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

سڑک کی خستہ حالی اور جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کے باعث ٹریفک روانی متاثر

ڈسکہ (نمائندہ دنیا )گھوئینکی میں ہر وقت کھڑے بارشی پانی سے مین جی ٹی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ۔ڈسکہ کے موضع گھوئینکی میں سیالکوٹ ڈسکہ مین جی ٹی روڈ پربارشی پانی کھڑا رہنے سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں سڑک پر حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں۔مقامی شہریوں کے مطابق سڑک کی خستہ حالی اور جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے خصوصاً رات کے وقت یوٹرن کے مقام پر روشنی کی کمی صورتحال کو مزید خطرناک بنا دیتی ہے موٹرسائیکل سواروں اور دیگر گاڑیوں کے حادثات کا خدشہ ہر وقت موجود رہتا ہے۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سڑک کی مرمت، نکاسی آب اور یوٹرن پر مناسب روشنی کا انتظام کیا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ بڑے حادثے سے بروقت بچا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...