گوجرانوالہ چیمبر ، بزنس ایسوسی ایشن جنوبی کوریا میں معاہدہ
جنوبی کوریا میں ، سرمایہ کاری کے سنہری مواقع فراہم ہوں گے :کامران خالد بٹ
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں منعقدہ پاکستان کوریا ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کے موقع پر تجارتی تعلقات کی استواری اور فروغ کیلئے ایم او یوپر دستخط کر د ئیے گئے ۔ یہ معاہدہ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے کامران خالد بٹ اور حارث عزیز جبکہ پاکستان بزنس ایسوسی ایشن جنوبی کوریا کی قیادت کے مابین طے پایا۔ معاہدے کے موقع پر پاکستان بزنس ایسوسی ایشن جنوبی کوریا کے اعلیٰ عہدیدار مدثر علی چیمہ (چیئرمین)، صابر خان (وائس چیئرمین)، رحیم شاہ (صدر)، محمد کاظم (نائب صدر)اور میاں صغیر احمد (جنرل سیکرٹری)بھی موجود تھے۔
جن کی کاوشوں سے دونوں خطوں کی تاجر برادری کے درمیان تعاون کی راہ ہموار ہوئی۔ایم او یو کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کامران خالد بٹ نے کہا کہ گوجرانوالہ کی تیار کردہ مصنوعات بالخصوص سینیٹری، الیکٹرانکس، کٹلری، ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتی اشیا کی جنوبی کوریا کی مارکیٹ میں زبردست مانگ ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس معاہدے کے بعد تاجر برادری کیلئے جنوبی کوریا میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے ، سرمایہ کاری کرنے اور نئی شراکت داریاں قائم کرنے کے سنہری مواقع فراہم ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments