رکشہ ڈرائیوروں کو فیکٹریوں میں روز گا ر دینگے :حاجی زاہد

 رکشہ ڈرائیوروں کو فیکٹریوں میں روز گا ر دینگے :حاجی زاہد

گرین بسیں چلنے سے محنت کشوں کاروزگار کم ہوا ،یہ معاملہ بھی زیر غور رکھنا چاہیے

گجرات(سٹی رپورٹر )ممتاز صنعتکار سابق چیئرمین آل پاکستان پاٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن حاجی محمد زاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین بسیں چل پڑی ہیں جو حکومت پنجاب کی طرف سے عوام کیلئے بہتر ریلیف ہے جبکہ دوسری جانب چنگ چی رکشہ اور چھوٹی وہیکل والے دیہاڑی دار طبقہ کیلئے روزگار چھن جانے کامعاملہ بھی زیر غور رکھنا چاہیے کیونکہ عوام کو جہاں ریلیف ملے گا وہ ہر صورت اس سے فائدہ اٹھائیں گے ، وہ گرین بس پر بہتر سفری سہولت ہی پسند کریں گے اسکے برعکس رکشہ’چنگ چی وغیرہ پر کرایہ زیادہ دینا پڑتا ہے اس صورتحال میں ہم چنگ چی رکشہ اور دوسری چھوٹی وہیکل رکھنے والے افراد کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ان کیلئے ہمارے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں وہ ہماری فیکٹریز میں آئیں انہیں روزگار فراہم کرینگے ایسا روزگار جس میں ہیلتھ اوراولڈ ایج بینی فٹ اور انشورنس جیسی سہولیات کے ساتھ ساتھ معقول معاوضے کے ساتھ روزگار کے وسیع مواقع حاصل ہوں گے چنگ چی رکشہ ڈرائیور اور چھوٹی گاڑیوں والے مزدور طبقہ افراد کیلئے بہترین روزگار فراہم کرینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...