گندم کی عدم دستیابی کی افواہیں دم توڑ جائیں گی:عمیر صغیر

گندم کی عدم دستیابی کی افواہیں دم توڑ جائیں گی:عمیر صغیر

گودام میں وافرمقدار میں گندم موجود ہونے کی بدولت ریٹ کنٹرول رہے گا

گجرات(سٹی رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ فوڈ گجرات عمیر صغیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ڈویژن گجرات نے اپنا ٹارگٹ پورا کیا ہے 37 ہزار میٹرک ٹن گندم ڈویژن گجرات کیلئے درکار تھی جبکہ ہم نے 41 ہزار 5سو میٹرک ٹن گندم جو ٹارگٹ سے زیادہ خریدی ہے جس میں گجرات’حافظ آباد’وزیر آباد’منڈی بہاؤالدین چاروں اضلاع پر مشتمل ڈویژنل کیلئے 37 ہزار میٹرک ٹن گندم کی ضرورت تھی جسے محکمہ فوڈ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال اور بحران پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے 41 ہزار 5 سو میٹرک ٹن کا ہدف پورا کیا ہے اس میں ڈسٹرکٹ گجرات نے پورے پاکستان میں سب سے پہلے اپنا ٹارگٹ پورا کیا ان کاکہنا تھا کہ سرکاری گودام میں وافرمقدار میں گندم موجود ہونے کی بدولت ریٹ کنٹرول رہے گا اور مارکیٹ میں پائی جانے والی عدم دستیابی کی افواہیں دم توڑ جائیں گی انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہمارے مختلف پوائنٹس پر 70 ہزار تھیلاگندم روزانہ کی بنیادپر مارکیٹ میں جا رہی ہے جو پنجاب بھر میں کسی بھی ڈویژن کی بہترین کارکردگی کا عملی ثبوت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...