امید ہے عمران خان کو جلد ہسپتال منتقل کیا جائیگا:ریحانہ ڈار

 امید ہے عمران خان کو جلد ہسپتال منتقل کیا جائیگا:ریحانہ ڈار

عدالت کے واضح احکامات پر عملدرآمد میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تحریک انصاف کی سینئر رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، عمران خان کو ہمشیرہ اور ذاتی معالج کی موجودگی میں طبی علاج کی سہولیات فراہم کرنے کا عدالتی حکم خوش آئند ہے ، امید ہے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے عمران خان کو جلد ہسپتال منتقل کیا جائے گا،عدالت کے واضح احکامات پر عملدرآمد میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے ۔ سٹی سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں شان علی قمر سے گفتگو کرتے ہوئے ریحانہ امتیاز ڈار نے خواجہ آصف کے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ تاریخ فیصلہ کرے گی کہ تکبر کس کا تھا اور استقامت کس کی۔عمران خان کے خلاف بغض کو ‘‘قدرت کا انتقام’’ کا نام دینے سے حقیقت نہیں بدل جائے گی۔ قدرت کا انتقام نہیں، اصل امتحان تو آپ جیسے حکمرانوں کے تکبر اور اقتدار کے نشے کا ہے جس شخص کو کروڑوں پاکستانیوں نے ووٹ دیا، اسے جیل میں ڈال کر، اس کے خاندان، وکلا اور کارکنوں کو اذیتیں دے کر اگر آپ اسے ‘‘مردِ آہن’’ کہنے والوں کا مذاق اڑاتے ہیں تو یاد رکھیں، عمران خان کی طاقت اس کی جیل سے باہر موجودگی نہیں بلکہ عوام کے دلوں میں موجود اس کی جگہ ہے ،ہسپتال منتقل کرنا کوئی رعایت نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...