برونائی کے ڈپٹی ہائی کمشنر کا گوجرانوالہ بزنس الائنس کا دورہ

 برونائی کے ڈپٹی ہائی کمشنر کا گوجرانوالہ بزنس الائنس کا دورہ

چیئرمین احمد اکرام لون سے باہمی دلچسپی کے امور، تجارتی فروغ پر گفتگو

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )برونائی کے ڈپٹی ہائی کمشنر خیرالرجال حازم نے گوجرانوالہ بزنس الائنس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جی بی اے کے بانی و چیئرمین احمد اکرام لون سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور برونائی کے تجارتی و کاروباری تعلقات کے فروغ اور گوجرانوالہ کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے حوالے سے گفتگو کی، ڈپٹی ہائی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ بزنس الائنس کا انڈسٹری، ویمن چیمبر اور یونیورسٹی کو ایک ہی ایکوسسٹم میں اکٹھا کرکے کام کرنے کا ماڈل انتہائی منفرد ہے ۔ احمد اکرام لون نے کہا کہ برونائی کے ساتھ پاکستان کے تعلقات ہمیشہ دوستانہ رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...