عمران خان کی صحت کے معاملے میں غفلت برداشت نہیں کی جا سکتی:شوکت چٹھہ
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )تحریک انصاف کسان ونگ ضلع وزیرآباد کے صدر شوکت زمان چٹھہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
قید تنہائی کسی انسان پر دنیا کا بدترین تشدد تصور کیا جاتا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا لاپروا ئی برداشت نہیں کی جا سکتی، متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی کو علاج معالجے کی تمام ضروری سہولیات فراہم کریں اور صحت کے حوالے سے حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں ،تحریک انصاف کے کارکن پرامن اور جمہوری انداز میں جدوجہد جاری رکھیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments