سرکاری سکولوں میں اسامیاں ختم کرنے پر اساتذہ کو تشویش
حکومت فیصلوں پر نظر ثانی ،سکول آئوٹ سورس کی پالیسی ترک کرے :احسان گورایہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)پیٹا پنجاب کے مرکزی چیئرمین احسان علی گورایہ نے کہا ہے کہ وسائل کی عدم دستیابی کے باوجود سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی محنت کی وجہ سے میٹرک بورڈ کے امتحانات میں 43 پوزیشنیں حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے جس پر اساتذہ مبارکباد کے حقدار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے عدم تعاون کے باوجود رزلٹ شاندا رہا ، سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی منظور شدہ آسامیوں کو ختم کیا جا رہا جس سے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی شدید کمی ہو گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ درجہ چہارم کی آسامیوں کو بھی ختم کیا جا رہا جس سے تعلیمی ادارے شدید بد انتظامی کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کی منظور شدہ آسامیوں کو ختم کرنے کے بجائے ان پر مستقل بھرتی کا عمل مکمل کیا جائے سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کی پالیسی ترک کی جائے تاکہ عوام کیلئے بہتر اور معیاری تعلیمی سہولتیں میسر رہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے اساتذہ کی مراعات کو بحال کیا جائے تاکہ اساتذہ یکسوئی کے ساتھ تدریسی فرائض ادا کرتے رہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments