ٹیکس اور گوشوارے جمع نہ کرانیوالی فیکٹریوں،دکانوں کے ریکارڈ کی چیکنگ کا فیصلہ

ٹیکس  اور گوشوارے  جمع  نہ  کرانیوالی  فیکٹریوں،دکانوں  کے  ریکارڈ  کی چیکنگ  کا  فیصلہ

خصوصی ٹیمیں سٹاک چیکنگ کے دوران مال کی خریدوفروخت اور تیاری کا جائزہ لیں گی ، انکم ،سیلز اور ود ہولڈنگ ٹیکس کے مطابق ریکوری کی جائیگی،گوشوارے تاخیر سے جمع کرانے پر جرمانے ہونگے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ ڈویژن میں ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال کے ٹیکس اور گوشوارے جمع نہ کرانے والی فیکٹریوں ،کارخانوں اور دکانوں کے ریکارڈکی چیکنگ کا فیصلہ کرلیا ۔اس سلسلہ میں علاقوں کی سطح پر سٹاک چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی، آئندہ گوشوارے تاخیر سے جمع کرانے پر جرمانے بھی ہونگے ،سٹاک چیکنگ کے دوران مال کی خریدوفروخت اور تیاری کا جائزہ لیا جائے گا اور اس سلسلہ میں انکم ،سیلز ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس کے مطابق ٹیکس ریکوری کی جائے گی۔ اس کے علاوہ آن لائن ریٹیلرز کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مالی سال کا ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے فیکٹری کارخانوں میں سٹاک چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں مقرر کر دی ہیں۔ ایف بی آر حکام نے گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع میں فیکٹریوں، کارخانوں اور ملٹی نیشنل کمپنیوں میں سٹاک چیکنگ کے حوالے سے ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں بنائی گئیں جو ٹیکس ادا کرنے والی کمپنیوں کا سٹاک ریکارڈ چیک کریں گی تاکہ ان سے سیل کے مطابق ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...