کلاتھ مرچنٹس الیکشن‘اشرف منج‘باؤ نوید کا پینل کامیاب

 کلاتھ مرچنٹس الیکشن‘اشرف منج‘باؤ نوید کا پینل کامیاب

نومنتخب عہدیداران کاتاجروں کو مسائل حل کیلئے ساتھ لے کر چلنے کا عزم

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)کلاتھ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدر حاجی اشرف منج اور جنرل سیکرٹری باؤ نوید عبدالرزاق پر مشتمل پینل نے 109ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی جبکہ مدمقابل سیٹھ اسمٰعیل اور شیخ آفتاب ابراہیم کا پینل 87ووٹ حاصل کر سکا پرامن ماحول میں ہونے والے انتخابات میں تاجروں نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا رنر اپ پینل نے نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا نومنتخب عہدیداران نے مخالف پینل کے جذبے کو سراہتے ہوئے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے انہیں ساتھ لے کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا الیکشن کمیشن ڈاکٹر زاہد رانا نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری انتخابات کے دوران ہونیوالی معمولی غلط فہمیوں یا تلخیوں کو دل میں جگہ نہ دیں کامیاب امیدواروں کے مینڈیٹ کا احترام کریں تمام تاجر برادری کو متحد ہو کر بازار کے مسائل کو باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے حل کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...