میٹرک امتحانات ‘ پوزیشن لینے والوں کے اعزاز میں تقریب

 میٹرک امتحانات ‘ پوزیشن لینے والوں کے اعزاز میں تقریب

ڈی سی ،اے سی ،پرنسپل انعم سعدنے ابراہیم مجاہد ، رجب نور ودیگر کو انعامات دیئے

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قائد اعظم ڈویژ نل پبلک سکول کے میٹرک امتحانات میں پہلی پوزیشن لینے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد،اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیر زادہ،پرنسپل انعم سعد،قیصر گل شیخ، ایم صفدر و دیگرمعززین نے شرکت کی۔ پوزیشن ہولڈر ابراہیم مجاہد اور رجب نور کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی گئی جبکہ ان میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے خطاب کرتے کہا کیوڈی پی ایس کے طلبہ نے میٹرک امتحانات میں بہترین نتائج دے کر نا صرف اپنے والدین بلکہ اپنے ادارے اور ضلع کا نام بھی روشن کیا ہے ۔ پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ ہمارے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں، انکی حوصلہ افزائی سے دیگر طلبہ کو بھی محنت اور لگن کیساتھ تعلیم حاصل کرنے کا جذبہ ملتا ہے ۔ انہوں نے کامیاب طلبہ کو مستقبل میں بھی اسی محنت اور جذبے کو برقرار رکھنے کی تلقین کی۔تقریب کے اختتام پر میٹرک میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں پچاس ہزار اور تیس ہزار تقسیم کئے گئے ،دیگر طلبہ کوانعامات اور اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں جبکہ انکی کامیابی پر اساتذہ اور والدین کو بھی مبارکباد پیش کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...