شدید گرمی،حبس میں 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے زندگی مفلوج

شدید گرمی،حبس میں 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے زندگی مفلوج

متعدد فیڈرز سے مسلسل بجلی بندش سے وزیرآباد اور گردونواح کے عوام کو مشکلات

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شدید گرمی اور حبس میں آٹھ گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ سے زندگی مفلوج، جمعرات کے روز گیپکو کے متعدد فیڈرز سے مسلسل بجلی بندش نے وزیرآباد شہر اور اسکے گردونواح میں عوام کی زندگی عذاب بنا دی۔ صبح کے وقت یکایک بند ہونے والی بجلی کے باعث شہری شدید پریشانی اور پریشان کن حالات کا شکار رہے ، جبکہ روز مرہ کے بنیادی کاروباری اور خانگی امور مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گئے ۔ بجلی کی طویل بندش سے شہر کے مختلف علاقوں اور ساتھ ملحقہ دیہاتوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی، جس نے شہریوں کی مشکلات کو دوچند کر دیا۔ صنعتی اور تجارتی طبقہ بھی بجلی نہ ہونے کے باعث اپنے معمول کے کام پورا نہ کر سکا جس سے بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گیپکو انتظامیہ بغیر کسی پیشگی اطلاع کے بلاجواز طویل لوڈشیڈنگ کر کے شہریوں کے صبر کا امتحان لے رہی ہے ۔ شہریوں نے گیپکو حکام سے اس بدترین صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا کرتے کہا ہے کہ بلاجواز پاور کٹ کے اس سلسلے کو فورا روکا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...