سیوا فاؤنڈیشن کی منیجر کی ڈاکٹر شازیہ بشیر سے ملاقات

سیوا فاؤنڈیشن کی منیجر کی ڈاکٹر شازیہ بشیر سے ملاقات

یونیورسٹی اور سیوا فاؤنڈیشن میں تعاون‘ سماجی خدمت‘ طالبات کی تربیت پر گفتگو

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر سے سیوا فاؤنڈیشن کی پراجیکٹ منیجر منیبہ نقوی نے ملاقات کی۔ یونیورسٹی اور سیوا فاؤنڈیشن کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون، سماجی خدمت، ماحولیاتی تحفظ، طالبات کی عملی تربیت اور کمیونٹی انگیجمنٹ کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔ سیوا فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے ساتھ مختلف فلاحی، ماحولیاتی اور طلبہ کی ترقی سے متعلق اقدامات میں تعاون کی پیشکش کی گئی۔ اس سلسلے میں واٹر فلٹریشن کی فراہمی اوریونیورسٹی میں ماحول کو سرسبز اور خوبصورت بنانے کیلئے 1,000پودے لگانے کی مہم سمیت انٹرن شپ پروگرام طالبات کو عملی تجربہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں حاصل کرنے کے لیے انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنے اور دیگرامور کاجائزہ لیاگیا۔ملاقات میں ایڈیشنل رجسٹرار عطیہ الماس،  صہیب سلیم اور سیف اﷲ بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...