پلکھو اور نالہ ایک کی سطح بلند ،کھیتوں میں پانی جمع

پلکھو اور نالہ ایک کی سطح بلند ،کھیتوں میں پانی جمع

وزیرآباد(نامہ نگار)حالیہ بارشوں کے بعد دریائے چناب اور قریبی نالوں میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث نشیبی علاقوں اور زرعی اراضی میں پانی داخل ہونے سے شہریوں اور کاشتکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 نالہ پلکھو اور نالہ ایک کے اطراف متعدد کھیت پانی سے بھر گئے جبکہ سوہدرہ کے قریب بھی مختلف مقامات پر بارش اور نالوں کے پانی کے کھڑے ہونے سے آمدورفت متاثر ہوئی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر پانی کی بروقت نکاسی نہ کی گئی تو صورتحال مزید سنگین ہوسکتی ہے ،فصلوں کو ممکنہ نقصانات سے بچانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...