رکن اسمبلی شاہد عثمان ،ڈپٹی کمشنر ،واسا اور گیس حکام کا دورہ حافظ آباد روڈ

رکن اسمبلی شاہد عثمان ،ڈپٹی کمشنر ،واسا  اور گیس حکام کا دورہ حافظ آباد روڈ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی شاہد عثمان ابراہیم، ڈپٹی کمشنر ، ایم ڈی واسا اور سوئی گیس کے متعلقہ حکا حافظ آباد روڈ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران حافظ آباد روڈ کی موجودہ صورتحال، سیوریج کے مسائل، گیس پریشر اور روڈ سے ملحقہ آبادیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منصوبے کو ہنگامی بنیادوں پرمکمل کرکے حافظ آباد روڈ سے ملحقہ تمام آبادیوں کی سیوریج لائنوں کو مین سیوریج لائن کیساتھ منسلک کیا جائے گا ۔ حافظ آباد روڈ سے ملحقہ علاقوں میں گیس کے کم پریشر کے مسئلے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...