ڈسکہ :مسافر بسوں اور ویگنوں میں اوور لوڈنگ معمول
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اورگرد ونوا ح میں مختلف روٹس پر چلنے والی ویگنوں اوربسوں میں اوورلوڈنگ معمول بن گیا۔۔۔
ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کے رویہ سے بھی مسافر خواتین بچوں اور معمر افراد کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے اور بعض شہری بسوں کی چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور ہوتے ہیں جس سے آئے روز حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پو لیس اہلکار قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments