تتلے عالی :سلاٹر ہاؤس کی تعمیر کا منصوبہ فائلوں میں دفن

تتلے عالی :سلاٹر ہاؤس کی تعمیر کا منصوبہ فائلوں میں دفن

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں سلاٹر ہاؤس کی تعمیر کا منصوبہ فائلوں میں دفن ہوگیا ۔

تتلے عالی میونسپل کمیٹی کی تین یونین کونسلوں میں سرکاری سلاٹر ہاؤس نہ ہونے کی وجہ سے قصاب حویلیوں ،گھروں سمیت نجی سلاٹر اہاؤسز میں بیمار،لاغر جانوروں کا مضر صحت گوشت فروخت کر رہے ہیں ایسی صورتحا ل میں ملت ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو تتلے عالی میں سلاٹر ہاؤس کے قیام کیلئے 5 کنال اراضی کی نشاندہی کی تھی جس پر حکومت کی جانب سے سلاٹر ہاؤس کے قیام کیلئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرکے حکام کو بھجوائی تھی لیکن 4سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود منصوبہ کی فائل ردی کی ٹوکری میں پھینک دی گئی ہے جس سے مکین مضر صحت گوشت خریدنے اور کھانے پر مجبور ہیں۔اہل علاقہ نے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...