وزیرآباد :بارشوں سے مختلف علاقوں میں تباہی،لوگ گھروں میں محصور

وزیرآباد :بارشوں سے مختلف علاقوں  میں تباہی،لوگ گھروں میں محصور

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حالیہ بارشوں نے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی ، سیالکوٹ روڈ پر واقع قصبہ سوہدرہ میں سینکڑوں لوگوں کو گھروں کے باہر پانی کھڑا ہونے سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے ۔

 محلہ شکور گڑھا کے مکینوں کا کہنا ہے کہ برساتی پلیاں بند کر دی گئی ہیں جس سے یہ پانی آگے نہیں نکل رہا جس سے مرد و خواتین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔مکینوں کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے مشکلات کا سامنا ہے ، گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے ہیں وزیراعلیٰ ابتر صورتحال کا نوٹس لیں اور گھروں کے باہر جمع پانی کی نکاسی کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...