ڈی پی او فیصل شہزاد کی تھانہ صدر کھاریاں میں کھلی کچہری
گجرات(سٹی رپورٹر )ڈی پی او فیصل شہزاد نے تھانہ صدر کھاریاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں شہریوں نے مسائل اور شکایات پیش کیں۔
ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسر وں کو شکایات کے فوری، میرٹ پر اور قانون کے مطابق ازالے کے احکامات جاری کیے ۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی، جان و مال کا تحفظ اور عوامی خدمت ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments