ماڈل سٹی پسرور میں ناقص نکاسی آب ،شہریوں کا احتجاج

ماڈل سٹی پسرور میں ناقص نکاسی آب ،شہریوں کا احتجاج

احتجاج کے با عث ٹریفک شدید متاثر ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پنجاب حکومت کی جانب سے کئی ارب روپے کے فنڈ سے بننے والے ماڈل سٹی پسرور میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا،ناقص نکاسی آب نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، قبرستان بھی محفوظ نہ رہے ، درجنوں قبریں زمین بوس ہو گئیں، شہریوں کا کچہری چوک پسرور میں احتجاج، انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔ پسرور شہر میں انتظامیہ کی مبینہ ناقص کارکردگی اور نکاسی آب کے مؤثر انتظامات نہ ہونے کے باعث بارش اور گندے پانی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ۔ پیر جہانیاں، شاہ دریا دیوان، محلہ بہادر پورہ، کھجوری والا سمیت دیگر قبرستانوں میں جمع پانی کے باعث متعدد قبریں متاثر ہوئیں جبکہ درجنوں قبریں زمین بوس ہو گئیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قبرستانوں میں پانی کی فوری نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے قبروں کی بے حرمتی کا خدشہ پیدا ہو گیا مگر متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ احتجاج کے باعث کچہری چوک سے سیالکوٹ، ڈسکہ، ستراہ اور کلاسوالہ جانے والی ٹریفک شدید متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...