ملکی ترقی کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا :عدیل سیف چٹھہ

ملکی ترقی کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا :عدیل سیف چٹھہ

گورنر سندھ سے آپریشنل منیجرستھرا پنجاب کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )آپریشنل منیجر ستھرا پنجاب ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وزیرآباد عدیل سیف چٹھہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد نے گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وفد میں تحصیل منیجرعلی پور چٹھہ زین افضال چٹھہ اویس احمد تمیمی،عمر تمیمی ، حسنین مرزا میر حیدر فاروق و دیگر شامل تھے ۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں اداروں کا اہم اور گورننس کی بہتری میں سرکاری افسر وں کا کلیدی کردار ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افسر عوامی خدمت کو اپنا اولین فرض سمجھیں اور ہر حالت میں عوام کو ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشش کرتے رہیں۔ گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات کے دوران علاقائی و ملکی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر عدیل سیف چٹھہ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، ہر فرد اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے ملک کی بہتری کیلئے کام کرے تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ملکوں میں نمایاں ہو گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...