تحصیل ہسپتال وزیر آباد میں طبی سہولیات بارے اجلاس

تحصیل ہسپتال وزیر آباد میں طبی سہولیات بارے اجلاس

بلال تارڑ اور سی ای او ہیلتھ کی شرکت‘شرکا کا سہو لیات بہتر بنانے کا مطالبہ

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایم این اے بلال فاروق تارڑ اور سی ای او ہیلتھ گوجرانوالہ ڈاکٹر عمر راٹھور نے تحصیل ہسپتال کے ٹراما سنٹر کا دورہ کیا اور انجمن بہبودی مریضاں کے عہدیدار وں سے میٹنگ کی ،ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجہ کے انتظامات اور عوامی مسائل کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر عبد الشکور،ایم ایس ڈاکٹر غلام مرتضیٰ،صدر انجمن بہبودی مریضاں ناصر محمود اللہ والے ،افتخار صدیقی، اعجاز بھٹی، اسلم جتالہ،صوفی اشرف نثار،مدثر،نعیم اشرف، عقیدت محسن شاہ،ملک علی بھی موجود تھے ۔ میٹنگ کے دوران مطالبہ کیا گیا کہ تحصیل ہسپتال میں ڈلیوری آپریشن (سی سیکشن)کی سہولت 24 گھنٹے آپریشنل کی جائے تاکہ خواتین کو ایمرجنسی کی صورت میں بروقت طبی سہولیات میسر آسکیں۔ انہوں نے ہسپتال میں مزید بے ہوشی کے ڈاکٹرز، نیفرالوجسٹ اور ای این ٹی سپیشلسٹ تعینات کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔اس موقع پر پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی بلڈنگ کی تعمیر جلد مکمل کرنے پر بھی زور دیا گیا تاکہ وہاں مڈوائف فری ٹریننگ سنٹر کا جلد اجرا ممکن بنایا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...