کشمیر کالونی تھیڑی سانسی میں سیوریج لائن منصوبے کا آغاز
عوامی مسائل کا حل ترجیح،ہر گلی محلے کو بنیادی سہولیات سے آراستہ کرینگے :نواز چوہان
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)کشمیر کالونی تھیڑی سانسی میں سیوریج کے دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے نئی پائپ لائن بچھانے کا آغاز ہو گیا ،منصوبے کا افتتاح حاجی نواز چوہان ایم پی اے اور ایم ڈی واسا عبدالوحید نے کیا۔اس موقع پر سماجی شخصیت مدنی کھوکھر اور معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ حاجی نواز چوہان ، ایم ڈی واسا عبدالوحید کی ذاتی دلچسپی کے نتیجے میں کشمیر کالونی سے ڈسپوزل پوائنٹ تک HDPE پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کیا گیا ہے ،جدید اور پائیدار پائپ لائن کے بچھ جانے سے علاقے میں سیوریج کی بار بار کی خرابیوں سے مستقل نجات ملے گی۔ نواز چوہان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا پائیدار حل اولین ترجیح ہے ،ہر گلی، ہر محلے کو بنیادی سہولیات سے آراستہ کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments