عید میلاد النبیؐ پر سکیورٹی پلان ، 7ہزار پو لیس اہلکار تعینات

عید میلاد النبیؐ پر سکیورٹی پلان ، 7ہزار پو لیس اہلکار تعینات

ریجن بھر میں 491 جلوس برآمد ہونگے ، 70محافل میلاد کا انعقاد ہو گا

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر کے احکامات کی روشنی میں ریجن پولیس نے جشن عید میلادالنبی ؐکے حوالے سے جامع اور مؤثر سکیورٹی پلان جاری کر دیا ،سکیورٹی پلان کے مطابق گوجرانوالہ ریجن میں 7ہزار سے زائد پولیس افسر ، اہلکار اور رضاکار جشن عید میلادالنبی ؐکے موقع پر منعقد ہونے والی محافل، جلوسوں اور دیگر مذہبی اجتماعات کے سکیورٹی امور سرانجام دیں گے۔گوجرانوالہ ریجن کے اضلاع گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور وزیرآباد میں جشن عید میلادالنبی ؐکے موقع پر مجموعی طور پر 491 جلوس برآمد ہوں گے جن میں 10 اے کیٹگری، 56 بی کیٹگری اور 425 سی کیٹگری کے جلوس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ریجن بھر میں 70 محافل میلاد کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ تمام جلوسوں، ریلیوں اور محافل میلاد کیلئے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈٹیکٹرز، سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر جدید سکیورٹی آلات کا انتظام کر لیا گیا ہے ، اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...