گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں مقابلہ حسنِ نعت و خطاطی

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی  سیالکوٹ میں مقابلہ حسنِ نعت و خطاطی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے سیرتِ رسولِ اکرم ؐ سے محبت و عقیدت کے اظہار، طالبات میں نعتیہ ذوق کے فروغ اور اسلامی فنِ خطاطی کی حوصلہ افزائی کیلئے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں مقابلہ حسنِ نعت و خطاطی کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر، وائس چانسلر کی زیرِ سرپرستی سنٹر آف ایکسلینس فار سیرت النبی ؐاور ادارہ عربی و علومِ اسلامیہ کے زیرِ اہتمام جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز کے تعاون سے منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ اعزاز احمد رضا چیمہ، سٹیشن ڈائریکٹر ایف ایم 101 سیالکوٹ تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...