ڈسکہ :اشیا خورونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ

ڈسکہ :اشیا خورونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ

12ربیع الاول آتے ہی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا گیا

ڈسکہ،موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گرد ونواح میں 12ربیع الاول کے سلسلہ میں اوپن مارکیٹ میں اشیا خور ونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا، انتظامیہ او رپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے خاموشی اختیار کرلی۔ چاول ،دالیں ،گھی ،مصالحہ جات اور دودھ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیاگیا جس سے شہری پریشان ہوگئے ۔ انتظامیہ نے دعویٰ کیاہے کہ رواں ماہ اشیا خور ونوش کی مقرر کردہ قیمتوں پرعملددرآمد کرانے اور مہنگائی کی روک تھام کیلئے روزانہ کی بنیادوں پر کاروائیاں کی جارہی ہیں اور ہزاروں روپے د کانداروں کو جرمانے بھی کئے گئے ہیں لیکن 12ربیع الاول کی آمد سے قبل ہی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان برپا کردیاگیا۔ اشیا خور ونوش کے د کانداروں نے خود ساختہ اضافہ کرکے ریٹس مقرر کردئیے ۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری نرخ ناموں کو بیشتر د کانداروں نے ہٹا دیا جبکہ سبزی اور پھل کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ سبزی کی قیمتوں میں 100سے 150روپے تک فی کلو اضافہ کردیاگیا اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر شہری سراپااحتجاج بن گئے ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...