آپؐ کی آمد سے انسانیت مقدرپر نازکرنے لگی:بیرسٹر وسیم

آپؐ کی آمد سے انسانیت مقدرپر نازکرنے لگی:بیرسٹر وسیم

ولادت مصطفیؐ کی خوشی کے ساتھ نبی رحمت ؐکے طریقوں پر عمل پیرا ہونا چاہیے

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ اور معروف مذہبی سکالر بیرسٹر پیر سید وسیم الحسن نقوی نے علی پورروڈ سادات کالونی کے قریب واقع جامع مسجد ریاض الجنۃ میں حافظ مختار خادم زائرین مدینہ شریف کی زیر سرپرستی منعقدہ محفل میلاد مصطفی ؐسے خطاب کیا،معروف کاروباری اور سماجی شخصیت ناصر حبیب اور ملک پھول اعوان مہمانان خصوصی تھے ۔ بیرسٹر وسیم الحسن نقوی نے کہا کہ حضور نبی کریم ؐ کی ولادت سے کائنات کا گوشہ گوشہ جگمانے لگا اور ایک ایسی بہار آئی جس نے مردہ دلوں کو وہ زندگی دی جس کی تابانیوں سے چہار عالم جگمگانے لگے اور انسانیت اپنے مقدر پر ناز کرنے لگی۔ انہوں نے کہا کہ ولادت مصطفیؐ کی خوشی منانے کے ساتھ ساتھ ہمیں نبی رحمت ؐکے بتائے ہوئے طریقوں پر بھی عمل پیرا ہونا چاہیے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...