منڈی بہاؤالدین :تعلیمی اداروں کے باہر منشیات بیچنے والاگرفتار
نقیب عرف نقیبہ سے 5کلوچرس برآمد ،کارروائیاں جاری رہیں گی :سی سی ڈی حکام
منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سی سی ڈی منڈی بہاؤالدین کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،پولیس نے مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث محمد نقیب عرف نقیبہ بڈھا سکنہ چوٹ دھیراں تحصیل ملکوال ضلع منڈی بہاؤالدین کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضہ سے 5 کلو چرس برآمد ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سنگین مقدمات میں اشتہاری اور عدالتی مفرور بھی رہ چکا ہے دورانِ تفتیش ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر تعلیمی اداروں کے اطراف اور طلبہ تک منشیات کی رسائی اور فروخت کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کئے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے منشیات فروش عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جا رہی ہیں، پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کیخلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments