مٹوبھائیکے روڈ کی تعمیر،اڑھائی کلو میٹر واکنگ ٹریک کا منصوبہ
بس سٹینڈ اپ گریڈ،اعوان چوک بائی پاس روڈ گوجرانوالہ بھی تعمیر ہو گی:مدثر ناہرا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )مٹوبھائیکے روڈ کی تعمیر و مرمت، بس سٹینڈ کی اپ گریڈیشن اور کچہری روڈ پر نہر کنارے اڑھائی کلومیٹر طویل واکنگ ٹریک کی تعمیر جلد شروع کر دی جائے گی جن پر مجموعی طور پر 17 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی، اعوان چوک بائی پاس روڈ گوجرانوالہ بھی تعمیر ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما و سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مٹوبھائیکے روڈ پر تھانہ چوک سے گاہڑی تک نکاسی آب کا نظام پرانا ہونے کے باعث اکثر بند رہتا ہے جس سے سڑک پر اکثر پانی کھڑا رہتا ہے اور روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے مسئلے کے مستقل حل کیلئے نکاسی آب کا نیا نظام تعمیر کرنے کے ساتھ سڑک کی ازسر نو تعمیر و مرمت بھی کی جائے گی اور بس سٹینڈ کی اپ گریڈیشن کے علا و ہ کچہری روڈ پر نہر کنارے اڑھائی کلومیٹر طویل واکنگ ٹریک بھی تعمیر کیا جائے گا۔ علا وہ ازیں اعوان چوک بائی پاس روڈ بھی تعمیر کی جائے گی جس سے نوشہرہ ورکاں سے گوجرانوالہ جانے والے شہریوں کو سفر میں آسانی ہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments