مری، ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کئے جائیں،کمشنر
شہر کی خوبصورتی، ٹریفک کے نظام اور شہری و سیاحتی سہولیات پر خصوصی ترجیح دی جائے
مری (نمائندہ دنیا) مری میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار، معیار اور تکمیل سے متعلق امور کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلیمان غنی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، مری کی ترقی خوبصورتی سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر کو مری میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں، سڑکوں و بنیادی ڈھانچے کی بہتری، شہر کی خوبصورتی، سیاحوں کیلئے سہولیات اور دیگر عوامی فلاحی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ مری میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کاموں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مری ملک کا اہم سیاحتی مرکز ہے، اس لیے یہاں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی، صفائی، ٹریفک کے نظام اور شہری و سیاحتی سہولیات کو بھی خصوصی ترجیح دی جائے، ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدگی سے فیلڈ مانیٹرنگ کی جائے تاکہ کام کی رفتار اور معیار دونوں کو یقینی بنایا جاسکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments