تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے خون کا عطیہ دینا عظیم انسانی خدمت ،ایس پی انویسٹی گیشن
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے خون کا عطیہ دینا عظیم انسانی خدمت ہے ، ایک خون کا عطیہ کسی معصوم بچے کی زندگی بچانے کا سبب بن سکتا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے القائم فاؤنڈیشن محلہ صاحب دین میں منعقدہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کے موقع پر کیا۔بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام حاجی غلام علی گوندل اور فخر عباس گوندل نے اپنے ڈیرے پر کیا، جہاں شہریوں اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے خون کے عطیات دیے ۔ کیمپ کے دوران اب تک 100 سے زائد بلڈ بیگز عطیہ کیے جا چکے ہیں ۔جبکہ خون جمع کرنے کا عمل جاری ہے ۔ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے شہریوں کے جذبۂ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا کے بچوں کو باقاعدگی سے خون کی ضرورت ہوتی ہے ، اس لیے معاشرے کے ہر فرد کو اس نیک مقصد میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں خون کا عطیہ دینا دراصل کسی خاندان میں زندگی، خوشی اور امید تقسیم کرنے کے مترادف ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments