حافظ آبادروڈ پر کل سے آر سی سی پینلز کی تنصیب کا آغاز

حافظ آبادروڈ پر کل سے آر سی سی پینلز کی تنصیب کا آغاز

ڈپٹی کمشنر کا کشمیر کالونی میں سیوریج منصوبے ،مختلف علاقوں میں صفائی کا جائزہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، سیوریج منصوبوں اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے حافظ آباد روڈ کی بحالی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حافظ آباد روڈ پر سرفیس بیڈ کی تیاری کا کام مکمل کر لیا گیا جبکہ کل سے روڈ پر کنکریٹ ورک کیلئے آر سی سی پینلز کی تنصیب کا آغاز کر دیا جائیگا۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے کشمیر کالونی کا دورہ کیا اور جدید سیوریج پائپ لائن بچھانے کے جاری منصوبے کا معائنہ کرتے ہوئے تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد کشمیر کالونی کے دہائیوں سے درپیش سیوریج اور بارشی پانی کے نکاس کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہوں گے ۔ انہوں نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے چندا قلعہ چوک، مغربی بائی پاس اور ملحقہ رہائشی و تجارتی علاقوں کا بھی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ حکام کو  صفائی کے انتظامات فوری طور پر بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...