جعلی کھاد مافیا کیخلاف کریک ڈائون،فیکٹری سیل،سامان ضبط
کھاد کی تیاری میں استعمال ہونیوالا جعلی میٹریل قبضے میں لے لیا،انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج ،غیر معیاری ،غیر قانونی کھاد کی فروخت برداشت نہیں ،ڈپٹی کمشنر فیصل سلیم
ملتان (وقائع نگار خصوصی)ضلعی انتظامیہ ملتان نے جعلی، غیر معیاری اور غیر قانونی کھاد تیار کرنے والے مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر ثناء رام چند نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کے ہمراہ وہاب کاٹن فیکٹری پر اچانک چھاپہ مارا، جہاں غیر قانونی طور پر کھاد تیار کئے جانے کا انکشاف ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کھاد کی تیاری میں استعمال ہونے والا تمام میٹریل قبضے میں لے لیا جبکہ فیکٹری کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔ فیکٹری انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے مقدمہ بھی درج کرا دیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ غیر معیاری اور غیر قانونی کھاد کی تیاری و فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، جبکہ غیر قانونی کھاد کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر ثناء رام چند نے کہا کہ غیر قانونی کھاد کی تیاری اور فروخت کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments